: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مکہ مکرمہ،8جون(ایجنسی) رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ جنرل سول ایوی ایشن کے طیاروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ماہ صیام سیکیورٹی پلان کے تحت ماہ مقدس
کے دوران معتمرین کی سلامتی اور مسجد حرام میں امن امان میں معاونت کے لیے 9 طیاروں اور جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب کی جنرل ایوایشن اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل محمد بن عید الحربی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے عمرہ سیکیورٹی پلان کے تحت جدید مواصلاتی آلات سے لیس نو طیارے مختص کیےگئے ہیں۔